تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 219
یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِ١ؕ قُلْ فِیْهِمَاۤ اِثْمٌ كَبِیْرٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ١٘ وَ اِثْمُهُمَاۤ اَكْبَرُ مِنْ نَّفْعِهِمَا١ؕ وَ یَسْئَلُوْنَكَ مَا ذَا یُنْفِقُوْنَ١ؕ۬ قُلِ الْعَفْوَ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُوْنَۙ﴿219﴾
- يَسْئَلُوْنَكَوہ پوچھتے ہیں آپ سے
- عَنِسے
- الْخَمْرِشراب
- وَالْمَيْسِرِاور جوا
- قُلْآپ کہ دیں
- فِيْهِمَآان دونوں میں
- اِثْمٌگناہ
- كَبِيْرٌبڑا
- وَّمَنَافِعُاور فائدے
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- وَاِثْمُهُمَآاور ان دونوں کا گناہ
- اَكْبَرُبہت بڑا
- مِنْسے
- نَّفْعِهِمَاان کا فائدہ
- وَيَسْئَلُوْنَكَاور وہ پوچھتے ہیں آپ سے
- مَاذَاکیا کچھ
- يُنْفِقُوْنَوہ خرچ کریں
- قُلِآپ کہ دیں
- الْعَفْوَزائد از ضرورت
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُبَيِّنُواضح کرتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- لَكُمُتمہارے لیے
- الْاٰيٰتِاحکام
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَتَفَكَّرُوْنَغور وفکر کرو
[148] یہ شراب اور جوئے کے متعلق پہلا حکم ہے جس میں صرف اظہار ناپسندیدگی کر کے چھوڑ دیا گیا ہے تاکہ ذہن ان کی حرمت قبول کرنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ فقہا نے کہا ہے اور بالکل صحیح کہا ہے کہ حرمت خمر پر دوسری آیتیں اس سے صریح تر نہ موجود ہوتیں تب بھی خود یہ آیت حرمت کے لئے کافی تھی۔
[149] فرض زکوٰۃ کی تو شرح متعین تھی۔ یہ سوال اس کے علاوہ دوسرے نیک کاموں میں خرچ کرنے سے متعلق تھا۔
[051] '' عفو '' سے مراد بس اتنا خرچ کرنا ہے جو اپنے اوپر بار نہ ہو اور اپنے ضروری مصارف میں تنگی نہ اٹھانا پڑے۔