تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 234
وَ الَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَّتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَّ عَشْرًا١ۚ فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْمَا فَعَلْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ﴿234﴾
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- يُتَوَفَّوْنَوفات پاجائیں
- مِنْكُمْتم سے
- وَيَذَرُوْنَاور چھوڑ جائیں
- اَزْوَاجًابیویاں
- يَّتَرَبَّصْنَوہ انتظار میں رکھیں
- بِاَنْفُسِهِنَّاپنے آپ کو
- اَرْبَعَةَچار
- اَشْهُرٍمہینے
- وَّعَشْرًااور دس دن
- فَاِذَاپھر جب
- بَلَغْنَوہ پہنچ جائیں
- اَجَلَهُنَّاپنی مدت (عدت)
- فَلَا جُنَاحَتو نہیں گناہ
- عَلَيْكُمْتم پر
- فِيْمَامیں۔ جو
- فَعَلْنَوہ کریں
- فِيْٓمیں
- اَنْفُسِهِنَّاپنی جانیں (اپنے حق)
- بِالْمَعْرُوْفِدستور کے مطابق
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِمَا تَعْمَلُوْنَجو تم کرتے ہو اس سے
- خَبِيْرٌباخبر
Translation · Tafseer-al-Kitaab
اور تم میں سے جو لوگ وفات پاجائیں اور (اپنے پیچھے) بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ چار مہینے دس دن اپنے آپ کو روکے رکھیں۔ پھر جب اپنی مدت پوری کرلیں تو جائز طور پر جو کچھ اپنے حق میں کریں اس کا تم (وارثان میت پر) کوئی الزام نہیں اور تم لوگ جو کچھ (بھی) کرتے ہو اللہ کو اس کی خبر ہے۔
Tafseer-al-Kitaab
[161] یہ عدت وفات ہے۔ اس مدت میں نہ وہ نکاح کرے، نہ اپنا مسکن چھوڑے، نہ بناؤ سنگھار کرے، نہ دوسرے نکاح کی بات چیت کھل کر کرے۔ بیوہ اگر حاملہ ہے تو اس کی عدت تا وضع حمل ہے جیسا کہ سورة طلاق میں مذکور ہے۔