تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 245
مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗۤ اَضْعَافًا كَثِیْرَةً١ؕ وَ اللّٰهُ یَقْبِضُ وَ یَبْصُۜطُ١۪ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ﴿245﴾
- مَنْکون
- ذَاوہ
- الَّذِيْجو کہ
- يُقْرِضُقرض دے
- اللّٰهَاللہ
- قَرْضًاقرض
- حَسَنًااچھا
- فَيُضٰعِفَهٗپس وہ اسے بڑھا دے
- لَهٗٓاس کے لیے
- اَضْعَافًاکئی گنا
- كَثِيْرَةًزیادہ
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَقْبِضُتنگی کرتا ہے
- وَيَبْصُۜطُاور فراخی کرتا ہے
- وَاِلَيْهِاور اس کی طرف
- تُرْجَعُوْنَتم لوٹائے جاؤگے
Translation · Tafseer-al-Kitaab
کوئی ہے جو اللہ کو قرض حسن دے تاکہ اللہ اسے بڑھا چڑھا کر اس کے لئے کئی گنا کردے ؟ اور اللہ ہی تنگی بھی کرتا ہے اور فراخی بھی کرتا ہے اور اسی کی طرف تم (سب) کو لوٹنا ہے۔
Tafseer-al-Kitaab
[169] '' قرض حسن '' کے معنی ہیں اچھا قرض اور اس سے مراد ایسا قرض ہے جو خالص نیکی کے جذبے سے بےغرضانہ کسی کو دیا جائے۔ اس طرح جو مال اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائے اسے اللہ اپنے ذمے قرض قرار دیتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ میں نہ صرف اصل ادا کروں گا بلکہ اس سے کئی گنا زیادہ دوں گا۔