تفسیر الکتاب

Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 253

  1. تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ۘ مِنْهُمْ مَّنْ كَلَّمَ اللّٰهُ وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجٰتٍ١ؕ وَ اٰتَیْنَا عِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ الْبَیِّنٰتِ وَ اَیَّدْنٰهُ بِرُوْحِ الْقُدُسِ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا اقْتَتَلَ الَّذِیْنَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنٰتُ وَ لٰكِنِ اخْتَلَفُوْا فَمِنْهُمْ مَّنْ اٰمَنَ وَ مِنْهُمْ مَّنْ كَفَرَ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا اقْتَتَلُوْا١۫ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَفْعَلُ مَا یُرِیْدُ۠ع﴿253﴾

    1. تِلْكَیہ
    2. الرُّسُلُرسول (جمع)
    3. فَضَّلْنَاہم نے فضیلت دی
    4. بَعْضَھُمْان کے بعض
    5. عَلٰيپر
    6. بَعْضٍبعض
    7. مِنْھُمْان سے
    8. مَّنْجس
    9. كَلَّمَکلام کیا
    10. اللّٰهُاللہ
    11. وَرَفَعَاور بلند کیے
    12. بَعْضَھُمْان کے بعض
    13. دَرَجٰتٍدرجے
    14. وَاٰتَيْنَااور ہم نے دی
    15. عِيْسَىعیسیٰ
    16. ابْنَ مَرْيَمَمریم کا بیٹا
    17. الْبَيِّنٰتِکھلی نشانیاں
    18. وَاَيَّدْنٰهُاور اس کی تائید کی ہم نے
    19. بِرُوْحِ الْقُدُسِروح القدس (جبرائیل) سے
    20. وَلَوْاور اگر
    21. شَآءَ اللّٰهُچاہتا اللہ
    22. مَانہ
    23. اقْتَتَلَباہم لڑتے
    24. الَّذِيْنَوہ جو
    25. مِنْ بَعْدِبعد
    26. ھِمْان
    27. مِّنْ بَعْدِبعد سے
    28. مَا جَآءَتْھُمُجو (جب) آگئی ان کے پاس
    29. الْبَيِّنٰتُکھلی نشانیاں
    30. وَلٰكِنِاور لیکن
    31. اخْتَلَفُوْاانہوں نے اختلاف کیا
    32. فَمِنْھُمْپھر ان سے
    33. مَّنْجو۔ کوئی
    34. اٰمَنَایمان لایا
    35. وَمِنْھُمْاور ان سے
    36. مَّنْکوئی کسی
    37. كَفَرَکفر کیا
    38. وَلَوْاور اگر
    39. شَآءَ اللّٰهُچاہتا اللہ
    40. مَا اقْتَتَلُوْاوہ باہم نہ لڑتے
    41. وَلٰكِنَّاور لیکن
    42. اللّٰهَاللہ
    43. يَفْعَلُکرتا ہے
    44. مَا يُرِيْدُجو وہ چاہتا ہے
Translation · Tafseer-al-Kitaab
ان پیغمبروں میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔ ان میں سے کوئی تو ایسے ہیں جن کے ساتھ اللہ نے کلام کیا، اور بعض کے درجے (اور طرح پر) بلند کئے، اور مریم کے بیٹے عیسیٰ کو روشن دلیلیں عطا کیں، اور روح القدس (جبریل) سے اس کی مدد کی۔ اور اگر اللہ چاہتا تو ان کے بعد آنے والے لوگ آپس میں نہ لڑتے بعد اس کے کہ ان کے پاس (ہدایت کی) روشن تعلیمات پہنچ چکی تھیں لیکن انہوں نے ایک دوسرے سے اختلاف کیا، پھر ان میں سے کوئی ایمان لایا اور کوئی کافر رہا۔ اور اگر اللہ چاہتا تو وہ آپس میں نہ لڑتے، مگر اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
Tafseer-al-Kitaab

[171] یعنی اللہ کی مشیت یہ نہ تھی کہ ان کو جبرا ً اختلاف سے روکے۔ اس کی حکمت نے انسان کو اعتقاد و عمل کی آزادی دی ہے وہ چاہے تو ہدایت کو تسلیم کرے جو اللہ نے اپنے پیغمبروں کے ذریعے سے بھیجی ہے یا اس کا انکار کر دے۔