تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 257
اَللّٰهُ وَلِیُّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ۙ یُخْرِجُهُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ؕ۬ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَوْلِیٰٓئُهُمُ الطَّاغُوْتُ١ۙ یُخْرِجُوْنَهُمْ مِّنَ النُّوْرِ اِلَى الظُّلُمٰتِ١ؕ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ۠ع﴿257﴾
- اَللّٰهُاللہ
- وَلِيُّمددگار
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے
- يُخْرِجُهُمْوہ انہیں نکالتا ہے
- مِّنَسے
- الظُّلُمٰتِاندھیروں (جمع)
- اِلَىطرف
- النُّوْرِروشنی
- وَاور
- الَّذِيْنَجو لوگ
- كَفَرُوْٓاکافر ہوئے
- اَوْلِيٰٓئُھُمُان کے ساتھی
- الطَّاغُوْتُگمراہ کرنے والے
- يُخْرِجُوْنَھُمْوہ انہیں نکالتے ہیں
- مِّنَسے
- النُّوْرِروشنی
- اِلَىطرف
- الظُّلُمٰتِاندھیرے (جمع)
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- اَصْحٰبُ النَّارِدوزخی
- ھُمْوہ
- فِيْهَااس میں
- خٰلِدُوْنَہمیشہ رہیں گے
Translation · Tafseer-al-Kitaab
اللہ ان لوگوں کا ساتھی ہے جو ایمان لائے، وہ ان کو (کفر کی) تاریکیوں سے نکال کر (ایمان کی) روشنی میں لاتا ہے، اور جن لوگوں نے کفر (کا راستہ اختیار) کیا ہے ان کے حمایتی طاغوت ہیں، وہ ان کو (ایمان کی) روشنی سے نکال کر (کفر کی) تاریکیوں میں لے جاتے ہیں۔ یہی لوگ دوزخی ہیں، ہمیشہ (ہمیشہ) اس میں رہیں گے۔