تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 40
یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اذْكُرُوْا نِعْمَتِیَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتُ عَلَیْكُمْ وَ اَوْفُوْا بِعَهْدِیْۤ اُوْفِ بِعَهْدِكُمْ١ۚ وَ اِیَّایَ فَارْهَبُوْنِ﴿40﴾
- يَا بَنِیْ اِسْرَائِیْلَاے اولاد یعقوب
- اذْكُرُوْاتم یاد کرو
- نِعْمَتِيَمیری نعمت
- الَّتِیْجو
- اَنْعَمْتُمیں نے بخشی
- عَلَيْكُمْتمہیں
- وَاَوْفُوْااور پورا کرو
- بِعَهْدِیْمیرا وعدہ
- أُوْفِمیں پورا کروں گا
- بِعَهْدِكُمْتمہارا وعدہ
- وَاِيَّايَاور مجھ ہی سے
- فَارْهَبُوْنِڈرو
Translation · Tafseer-al-Kitaab
اے بنی اسرائیل ہمارے وہ احسانات یاد کرو جو ہم تم پر کرچکے ہیں اور اس عہد کو پورا کرو جو (تم نے) ہم سے کیا ہے ہم اس عہد کو پورا کریں گے جو (ہم نے) تم سے کیا ہے اور ہم ہی سے ڈرتے رہو۔
Tafseer-al-Kitaab
[34] بنی اسرائیل کے لفظی معنی ہیں اسرائیل کے بیٹے۔ اسرائیل کے معنی ہیں اللہ کا بندہ۔ یہ یعقوب (علیہ السلام) کا لقب تھا اور بنی اسرائیل یعنی یہود نسل یعقوب ٹھہرے۔ مدینہ منورہ اور اس کے قرب و جوار میں یہودیوں کی بڑی تعداد آباد تھی۔ اس لئے ان کو خطاب کیا جا رہا ہے۔
[35] یعنی اطاعت الٰہی و اطاعت انبیاء کا عہد۔
[36] یعنی دنیوی و اخروی فوزو فلاح سے ہمکنار کرنے کا عہد۔