Tafseer-al-Kitaab - An-Noor : 12
لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بِاَنْفُسِهِمْ خَیْرًا١ۙ وَّ قَالُوْا هٰذَاۤ اِفْكٌ مُّبِیْنٌ
لَوْلَآ : کیوں نہ اِذْ : جب سَمِعْتُمُوْهُ : تم نے وہ سنا ظَنَّ : گمان کیا الْمُؤْمِنُوْنَ : مومن مردوں وَالْمُؤْمِنٰتُ : اور مومن عورتوں بِاَنْفُسِهِمْ : (اپنوں کے) بارہ میں خَيْرًا : نیک وَّقَالُوْا : اور انہوں نے کہا ھٰذَآ : یہ اِفْكٌ : بہتان مُّبِيْنٌ : صریح
جب تم نے یہ (افواہ) سنی تھی تو کیوں نہ مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنوں کے حق میں نیک گمان کیا اور کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ صریح بہتان ہے ؟۔
[14] یعنی ایک صحابی رسول اور ایک زوج رسول کے حق میں۔ آیت کا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کیوں نہ مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنے آپ سے نیک گمان کیا۔ یعنی ان میں سے ہر ایک نے کیوں نہ خیال کیا کہ اگر اس کو اس صورت حال سے سابقہ پیش آتا جو سیَّدہ عائشہ ؓ کو پیش آئی تھی تو کیا وہ زنا کا مرتکب ہوجاتا ؟
Top