Tafseer-al-Kitaab - An-Noor : 45
وَ اللّٰهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍ مِّنْ مَّآءٍ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰى بَطْنِهٖ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰى رِجْلَیْنِ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰۤى اَرْبَعٍ١ؕ یَخْلُقُ اللّٰهُ مَا یَشَآءُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
وَاللّٰهُ : اور اللہ خَلَقَ : پیدا کیا كُلَّ دَآبَّةٍ : ہر جاندار مِّنْ مَّآءٍ : پانی سے فَمِنْهُمْ : پس ان میں سے مَّنْ يَّمْشِيْ : جو (کوئی) چلتا ہے عَلٰي بَطْنِهٖ : اپنے پیٹ پر وَمِنْهُمْ : اور ان میں سے مَّنْ يَّمْشِيْ : کوئی چلتا ہے عَلٰي رِجْلَيْنِ : دو پاؤں پر وَمِنْهُمْ : اور ان میں سے مَّنْ يَّمْشِيْ : کوئی چلتا ہے عَلٰٓي : پر اَرْبَعٍ : چار يَخْلُقُ اللّٰهُ : اللہ پیدا کرتا ہے مَا يَشَآءُ : جو وہ چاہتا ہے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے قَدِيْرٌ : قدرت رکھنے والا
اور اللہ ہی نے تمام جانداروں کو پانی سے پیدا کیا۔ پھر ان میں سے (بعض) وہ ہیں جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں اور (بعض) ان میں سے وہ ہیں جو دو ٹانگوں پر چلتے ہیں اور (بعض) ان میں سے وہ ہیں جو چار (ٹانگوں) پر چلتے ہیں۔ اللہ جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
[51] تشریح کے لئے ملاحظہ ہو سورة انبیاء حاشیہ 19 صفحہ 762 [52] یعنی کسی جانور کو چار سے زیادہ پاؤں دیئے ہوں تو بعید نہیں، اسکی لامحدود قدرت و مشیت کو کوئی محصور نہیں کرسکتا۔
Top