Urwatul-Wusqaa - Al-Kahf : 3
مَّاكِثِیْنَ فِیْهِ اَبَدًاۙ
مَّاكِثِيْنَ : وہ رہیں گے فِيْهِ : اس میں اَبَدًا : ہمیشہ
وہ ہمیشہ اس میں خوشحال رہیں گے
اس ابدی تعلیم کا نتیجہ بھی ابدی ہی ہوگا کیونکہ فیصلہ الہی بدلا نہیں کرتا : 3۔ مومنوں کا اجر ایسا نہیں جو وقتی ہو بلکہ وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ہوگا جو اس زندگی میں بھی فائدہ دے گا اور آخرت کی زندگی کو بھی سنوار دے گا ، گویا یہ وہ انعام ہے جو کسی انسان کے وہم و گمان میں نہیں آسکتا اور پھر وہ دائمی وابدی اور غیر منقطع بھی ہوگا۔
Top