Urwatul-Wusqaa - An-Noor : 8
وَ یَدْرَؤُا عَنْهَا الْعَذَابَ اَنْ تَشْهَدَ اَرْبَعَ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ١ۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۙ
وَيَدْرَؤُا : اور ٹل جائے گی عَنْهَا : اس عورت سے الْعَذَابَ : سزا اَنْ : اگر تَشْهَدَ : گواہی دے اَرْبَعَ شَهٰدٰتٍ : چار بار گواہی بِاللّٰهِ : اللہ کی قسم اِنَّهٗ : کہ وہ لَمِنَ : البتہ۔ سے الْكٰذِبِيْنَ : جھوٹے لوگ
اور عورت سے سزا اس طرح ٹل سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر کہے کہ بلاشبہ یہ شخص جھوٹوں میں سے ہے
قانون اسلامی اب عورت کو چار قسمیں کھانے کا حکم دے گا اگر وہ اقرار نہ کرے : 14۔ پیچھے آپ پڑھ چکے ہیں کہ زنا کی سزا کے لئے چار شہادتیں ضروری قار دی گئی تھی یا پھر اعتراف جرم تھا یا کنواری عورت کے لئے حمل ۔ اس لئے جب خاوند کی پانچ شہادتیں مکمل ہوگئیں تو اب اس کی بیوی کو مجرم نہیں اقرار دیا گیا بلکہ قانون نے اس کی وضاحت اس طرح کی کہ اگر عورت خاوند کی ان قسموں کو تسلیم نہ کرے اور اعتراف جرم نہ کرے تو پھر چار قسمیں کھائے اور اپنی ہر قسم میں یہ بات کہے کہ ” خدا کی قسم یہ شخص سرتا سر جھوٹا ہے “ یعنی میرے خاوند نے جو قسمیں کھائی ہیں وہ بالکل یہ قسمیں کھانے میں جھوٹا ہے اور اس نے جو کچھ کہا وہ مجھ پر سراسر بہتان ہے :
Top