Urwatul-Wusqaa - Yaseen : 59
وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ
وَامْتَازُوا : اور الگ ہوجاؤ تم الْيَوْمَ : آج اَيُّهَا : اے الْمُجْرِمُوْنَ : مجرمو (جمع)
اے مجرمو ! تم آج مومنوں سے (بالکل) الگ تھلگ ہو جاؤ
یہ وہ دن ہے کہ مجرموں کو ان پاکبازوں سے بالکل الگ کردیا جائے گا : 59۔ اہل جنت کے ہاتھ میں تو جنت کے انعامات ہوں گے اور وہ جتنے جتنے حصے کے مالک اور وارث قرار پائیں گے وہ ان انعامات میں بہت خوش وخرم ہوں گے لیکن مجرموں کو تو ان اہل جنت سے الگ کردیا جائے گا اس لیے کہ مجرم تو جنت کی خوشبو بھی نہیں سونگھ سکیں گے ہاں ! ان کی آنکھیں ان کا ضرور نظارہ کرتی ہوں گی لیکن اہل جہنم کے سارے گروہوں کو بھی الگ الگ کردیا جائے گا تاکہ جو کوئی جس حصہ جہنم میں سزا پانے کے قابل ہوگا اس حصہ میں اس کو ڈالا جاسکے اور یہ بھی کہ اہل جہنم میں سے وہ بھی ہیں جن کو ایک مدت عذاب میں مبتلا رکھنے کے بعد نکالا جائے گا لہذا ان سب کو الگ الگ کردیا جائے گا اور جو جس حصہ جہنم کے قابل ہوگا اسی حصہ کے ساتھ جمع ہوگا اور اس طرح ان کو الگ الگ جس حصہ جہنم کے وہ اہل ہوں گے اس حصہ جہنم میں ان کو داخل کردیا جائے گا اور وہ اس میں نہایت کربناک عذاب میں مبتلا ہوں گے ۔
Top