Urwatul-Wusqaa - Saad : 58
وَّ اٰخَرُ مِنْ شَكْلِهٖۤ اَزْوَاجٌؕ
وَّاٰخَرُ : اور اس کے علاوہ مِنْ شَكْلِهٖٓ : اس کی شکل کی اَزْوَاجٌ : کئی قسمیں
اور دوسری چیزیں بھی (ان کے لیے) اسی قسم کی ہیں
دوسری چیزیں بھی ان کے لیے اسی طرح کی ہوں گی 58۔ گزشتہ آیت میں دوزخیوں کے پینے کا ذکر تھا کہ ان کو پینے کے لیے کیا دیا جائے گا اس لیے کہ پینا بھی ضروریاتِ انسانی میں سے ایک اہم ضرورت ہے لیکن اس طرح کی دوسری ضروریات بھی بہر حال ہیں جیسے کھانا ہے ، لباس ہے ، ازدواجی زندگی ہے ، ایک دوسرے سے میل ملاپ ہے کہ انسان ان ساری چیزوں سے خوش بھی ہوتا ہے اور رنجیدہ خاطر بھی پھر ان چیزوں مین جو چیزیں کوش کرنے والی ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اور جن چیزوں میں انسان کو ناخوشی ہوتی ہے وہ بھی روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور دوزخ میں ان میں سے ہر وہ چیز ملے گی جو ضروریاتِ انسانی میں سے ہے اور ہرچیز اس طرح کی ہوگی جو باعث دکھ اور ناخوشی ہو اور جس میں خوش کی کوئی ایک چیز بھی نہ ہو کیونکہ دوزک جس چیز کا نام ہے وہ ہے ہی اس طرح کہ اس میں انسان کے لیے دیکھ اور مصیبت پر مصیبت آئے اگرچہ جو کچھ قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے سب تمثیلی ہے اور اس کے تمثیلی ہونے کے دو معنی ہیں ایک یہ کہ جیسا عمل ہوگا اس کے مناسب اور مشابہ اس کی جزا یا سزا ہوگی اس کی تھوڑی سی وضاحت ہم ان آیات کے بعد کریں گے جن آیات میں اس جگہ دوزخ کا ذکر کیا گیا ہے یعنی آیت 60 کے بعد۔
Top