Urwatul-Wusqaa - Saad : 72
فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ
فَاِذَا : پھر جب سَوَّيْتُهٗ : میں درست کردوں اسے وَنَفَخْتُ : اور میں پھونکوں فِيْهِ : اس میں مِنْ : سے رُّوْحِيْ : اپنی روح فَقَعُوْا : تو تم گر پڑو لَهٗ : اس کے لیے ( آگے) سٰجِدِيْنَ : سجدہ کرتے ہوئے
پس جب میں اس کو ٹھیک تیار کر دوں اور اپنی طرف سے روح اس میں پھونک دوں تو تم سب اس کے لیے (میرا نائب ہونے کے شکریہ میں) سجدہ ریز ہو جانا
فرشتوں سے کہا گیا کہ جب اس میں روح پھونک دوں تو تم فرمانبرداری کا اظہار کرنا 72۔ جب اس انسان کو میں صحیح سالم اور ہر لحاظ سے درست کردوں تو تم اس کے لیے فرمانبرداری کا اظہار کرنا اور اس کو علت ٹھہرا کر اللہ تعالیٰ کو سجدہ ادا کرنا کہ اس نے انسان کو عقل و فکر سے ہرچیز پر فوقیت بخش دی ہے اور اس کائنات کی ہرچیز کو اس کے لیے مسخر کردیا گیا ہے۔
Top