Tafseer-e-Usmani - Saad : 11
جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ
جُنْدٌ : ایک لشکر مَّا : جو هُنَالِكَ : یہاں مَهْزُوْمٌ : شکست خوردہ مِّنَ الْاَحْزَابِ : گروہوں میں سے
ایک لشکر یہ بھی وہاں تباہ ہوا ان سب لشکروں میں3
3  یعنی کچھ بھی نہیں۔ زمین و آسمان کی حکومت اور خزانوں کے مالک تو یہ بیچارے کیا ہوتے۔ چند ہزیمت خوردہ آدمیوں کی ایک بھیڑ ہے جو اگلی تباہ شدہ قوموں کی طرح تباہ و برباد ہوتی نظر آتی ہے۔ چناچہ یہ منظر " بدر " سے لے کر " فتح مکہ " تک لوگوں نے دیکھ لیا۔ حضرت شاہ صاحب لکھتے ہیں۔ " یعنی اگلی قومیں برباد ہوئیں۔ اگر چڑھ جائیں تو ان میں ایک یہ بھی برباد ہوں۔ " گویا اس آیت کا ربط ماقبل سے بتلا دیا۔ واللہ اعلم۔
Top