Tafseer-e-Usmani - Saad : 57
هٰذَا١ۙ فَلْیَذُوْقُوْهُ حَمِیْمٌ وَّ غَسَّاقٌۙ
ھٰذَا ۙ : یہ فَلْيَذُوْقُوْهُ : پس اس کو چکھو تم حَمِيْمٌ : کھولتا ہوا پانی وَّغَسَّاقٌ : اور پیپ
یہ ہے اب اس کو چکھیں3 گرم پانی اور پیپ4
3  یعنی لو ! یہ حاضر ہے۔ اب اس کا مزہ چکھیں۔ 4  " غساق " سے بعض نے کہا دوزخیوں کے زخموں کی پیپ اور ان کی آلائش مراد ہیں۔ جس میں سانپوں بچھوؤں کا زہر ملا ہوگا۔ اور بعض کے نزدیک " غساق " حد سے زیادہ ٹھنڈے پانی کو کہتے ہیں جس کے پینے سے سخت اذیت ہو۔ گویا " حمیم " کی پوری ضد۔ واللہ اعلم۔
Top