Tafseer-e-Usmani - Saad : 78
وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ
وَّاِنَّ : اور بیشک عَلَيْكَ : تجھ پر لَعْنَتِيْٓ : میری لعنت اِلٰى : تک يَوْمِ الدِّيْنِ : روز قیامت
اور تجھ پر میری پھٹکار ہے اس جزا کے دن تک9
9  یعنی اس وقت تک تیرے اعمال کی بدولت پھٹکار بڑھتی جائے گی۔ بعدہ کیا ہوگا ؟ اس کا تو پوچھنا ہی کیا ہے۔ آگے آتا ہے " لَاَمْلَــــَٔنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَمِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِيْنَ " وہاں جو لعنت ہوگی یہاں کی لعنتیں اس کے سامنے گرد ہوجائیں گی۔
Top