82. Al-Infitaarالإنفطار
The Cleaving · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد السلام بھٹوی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ﴿1﴾
جب آسمان پھٹ جائے گا۔وَ اِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْۙ﴿2﴾
اور جب ستارے بکھر کر گر جائیں گے۔وَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْۙ﴿3﴾
اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے۔وَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ﴿4﴾
اور جب قبریں الٹ دی جائیں گی۔عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ﴿5﴾
ہر شخص جان لے گا جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا۔یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِۙ﴿6﴾
اے انسان ! تجھے تیرے نہایت کرم والے رب کے متعلق کس چیز نے دھوکا دیا ؟الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَۙ﴿7﴾
وہ جس نے تجھے پیدا کیا، پھر تجھے درست کیا، پھر تجھے برابر کیا۔فِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ﴿8﴾
جس صورت میں بھی اس نے چاہا تجھے جوڑ دیا۔كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِۙ﴿9﴾
ہرگز نہیں، بلکہ تم جزا کو جھٹلاتے ہو۔وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ﴿10﴾
حالانکہ بلاشبہ تم پر یقینا نگہبان (مقرر) ہیں۔كِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ﴿11﴾
جو بہت عزت والے ہیں، لکھنے والے ہیں۔یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ﴿12﴾
وہ جانتے ہیں جو تم کرتے ہو۔اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۚ﴿13﴾
بیشک نیک لوگ یقینا بڑی نعمت میں ہوں گے۔وَ اِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍۚۖ﴿14﴾
اور بیشک نافرمان لوگ یقینا بھڑکتی آگ میں ہوں گے۔یَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ﴿15﴾
وہ اس میں جزا کے دن داخل ہوں گے۔وَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِیْنَؕ﴿16﴾
اور وہ اس سے کبھی غائب ہونے والے نہیں ہیں۔وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِۙ﴿17﴾
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ جزا کا دن کیا ہے ؟ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِؕ﴿18﴾
پھر تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ جزا کا دن کیا ہے ؟یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا١ؕ وَ الْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ۠ع﴿19﴾
جس دن کوئی جان کسی جان کے لیے کسی چیز کا اختیار نہ رکھے گی اور اس دن حکم صرف اللہ کا ہوگا۔