87. Al-A'laaالأعلى
The Most High · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد السلام بھٹوی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ﴿1﴾
اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو سب سے بلند ہے۔الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى۪ۙ﴿2﴾
وہ جس نے پیدا کیا، پس درست بنایا۔وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى۪ۙ﴿3﴾
اور وہ جس نے اندازہ ٹھہرایا، پھر ہدایت کی۔وَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى۪ۙ﴿4﴾
اور وہ جس نے چارا اگایا۔فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ﴿5﴾
پھر اس نے اسے سیاہ کوڑا کرکٹ کردیا۔سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ﴿6﴾
ہم ضرور تجھے پڑھائیں گے تو تو نہیں بھولے گا۔اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا یَخْفٰىؕ﴿7﴾
مگر جو اللہ چاہے۔ یقینا وہ کھلی بات کو جانتا ہے اور اس بات کو بھی جو چھپی ہوئی ہے۔وَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىۚۖ﴿8﴾
اور ہم تجھے آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے۔فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىؕ﴿9﴾
سو تو نصیحت کر، اگر نصیحت کرنا فائدہ دے۔سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰىۙ﴿10﴾
عنقریب نصیحت حاصل کرے گا جو ڈرتا ہے۔وَ یَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ﴿11﴾
اور اس سے علیحدہ رہے گا جو سب سے بڑا بدنصیب ہے۔الَّذِیْ یَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰىۚ﴿12﴾
وہ جو سب سے بڑی آگ میں داخل ہوگا۔ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰىؕ﴿13﴾
پھر وہ نہ اس میں مرے گا اور نہ زندہ رہے گا۔قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ﴿14﴾
بیشک وہ کامیاب ہوگیا جو پاک ہوگیا۔وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ﴿15﴾
اور اس نے اپنے رب کا نام یاد کیا، پس نماز پڑھی۔بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘ۖ﴿16﴾
بلکہ تم دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىؕ﴿17﴾
حالانکہ آخرت کہیں بہتر اور زیادہ باقی رہنے والی ہے۔اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ﴿18﴾
بیشک یہ بات یقینا پہلے صحیفوں میں ہے۔صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠ع﴿19﴾
ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں۔