بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ
کل شکر اور کل ثنا اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار اور مالک ہے۔
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ
بہت رحم فرمانے والا نہایت مہربان ہے
مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِؕ
جزا و سزا کے دن کا مالک و مختار ہے۔
اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ
ہم صرف تیری ہی بندگی کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے اور ہم صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں اور چاہتے رہیں گے۔
اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۙ
(اے رب ہمارے !) ہمیں ہدایت بخش سیدھی راہ کی۔
صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ١ۙ۬ۦ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠   ۧ
راہ ان لوگوں کی جن پر تیرا انعام ہوا جو نہ تو مغضوب ہوئے اور نہ گمراہ۔
Top