94. Ash-Sharhالشرح

The Consolation · Meccan · 8 ayahs · 1 rukus · ڈاکٹر اسرار احمد

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ﴿1﴾

    کیا ہم نے آپ ﷺ کے لیے آپ ﷺ کے سینے کو کھول نہیں دیا ؟
  2. وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ﴿2﴾

    اور ہم نے اتار نہیں دیا آپ ﷺ سے آپ ﷺ کا وہ بوجھ ؟
  3. الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ﴿3﴾

    جو آپ کی کمر کو توڑے دے رہا تھا !
  4. وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ﴿4﴾

    اور ہم نے آپ ﷺ کے ذکر کو بلند کردیا ہے۔ (1)
  5. فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاۙ﴿5﴾

    تو یقینا مشکل ہی کے ساتھ آسانی ہے۔
  6. اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاؕ﴿6﴾

    یقینا مشکل ہی کے ساتھ آسانی ہے۔
  7. فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ﴿7﴾

    پھر جب آپ ﷺ (فرائض نبوت سے) فارغ ہوجائیں تو اسی کام میں لگ جایئے۔
  8. وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ۠ع﴿8﴾

    اور اپنے رب کی طرف راغب ہوجایئے۔