99. Az-Zalzalaالزلزلة
The Earthquake · Medinan · 8 ayahs · 1 rukus · ڈاکٹر اسرار احمد
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَاۙ﴿1﴾
جب زمین ہلائی جائے گی جیسے کہ ہلائی جائے گی۔وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ﴿2﴾
اور زمین اپنے سارے بوجھ نکال کر باہر پھینک دے گی۔وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَاۚ﴿3﴾
اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہوگیا ہے ؟یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ﴿4﴾
اس دن یہ اپنی خبریں کہہ سنائے گی۔بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاؕ﴿5﴾
اس لیے کہ اسے اس کے رب نے حکم دیا ہوگا۔یَوْمَئِذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا١ۙ۬ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْؕ﴿6﴾
اس دن لوگ علیحدہ علیحدہ ہو کر نکل پڑیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیے جائیں۔فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ﴿7﴾
توجس کسی نے ذرّہ کے ہم وزن بھی کوئی نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا۔وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠ع﴿8﴾
اور جس کسی نے ذرّہ کے ہم وزن کوئی بدی کی ہوگی وہ بھی اسے دیکھ لے گا۔