1. Al-Faatihaالفاتحة
The Opening · Meccan · 7 ayahs · 1 rukus · مولانا فتح محمد جالندہری
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ﴿1﴾
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہےاَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ﴿2﴾
سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہےالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ﴿3﴾
بڑا مہربان نہایت رحم والامٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِؕ﴿4﴾
انصاف کے دن کا حاکماِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ﴿5﴾
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیںاِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۙ﴿6﴾
ہم کو سیدھے رستے چلاصِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ١ۙ۬ۦ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠ع﴿7﴾
ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے