82. Al-Infitaarالإنفطار
The Cleaving · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا فتح محمد جالندہری
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ﴿1﴾
جب آسمان پھٹ جائے گاوَ اِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْۙ﴿2﴾
اور جب تارے جھڑ پڑیں گےوَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْۙ﴿3﴾
اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گےوَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ﴿4﴾
اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گیعَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ﴿5﴾
تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھایٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِۙ﴿6﴾
اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیاالَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَۙ﴿7﴾
(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھافِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ﴿8﴾
اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیاكَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِۙ﴿9﴾
مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہووَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ﴿10﴾
حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیںكِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ﴿11﴾
عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والےیَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ﴿12﴾
جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیںاِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۚ﴿13﴾
بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔وَ اِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍۚۖ﴿14﴾
اور بدکردار دوزخ میںیَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ﴿15﴾
(یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گےوَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِیْنَؕ﴿16﴾
اور اس سے چھپ نہیں سکیں گےوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِۙ﴿17﴾
اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِؕ﴿18﴾
پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا١ؕ وَ الْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ۠ع﴿19﴾
جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا