86. At-Taariqالطارق
The Morning Star · Meccan · 17 ayahs · 1 rukus · مولانا فتح محمد جالندہری
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِۙ﴿1﴾
آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسموَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُۙ﴿2﴾
اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہےالنَّجْمُ الثَّاقِبُۙ﴿3﴾
وہ تارا ہے چمکنے والااِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌؕ﴿4﴾
کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیںفَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ﴿5﴾
تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہےخُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍۙ﴿6﴾
وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہےیَّخْرُجُ مِنْۢ بَیْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَآئِبِؕ﴿7﴾
جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہےاِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌؕ﴿8﴾
بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہےیَوْمَ تُبْلَى السَّرَآئِرُۙ﴿9﴾
جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گےفَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍؕ﴿10﴾
تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گاوَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِۙ﴿11﴾
آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہےوَ الْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِۙ﴿12﴾
اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہےاِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌۙ﴿13﴾
کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہےوَّ مَا هُوَ بِالْهَزْلِؕ﴿14﴾
اور بیہودہ بات نہیں ہےاِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًاۙ﴿15﴾
یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیںوَّ اَكِیْدُ كَیْدًاۚۖ﴿16﴾
اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیںفَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠ع﴿17﴾
تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو