97. Al-Qadrالقدر

The Power, Fate · Meccan · 5 ayahs · 1 ruku

مولانا عبد الرحمٰن کیلانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ﴿1﴾

    ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل کیا
  2. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِؕ﴿2﴾

    اور آپ کو کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے ؟
  3. لَیْلَةُ الْقَدْرِ١ۙ۬ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ﴿3﴾

    شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے
  4. تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ﴿4﴾

    روح اور فرشتے اس رات اپنے پروردگار کے اذن سے ہر حکم لے کر نازل ہوتے ہیں
  5. سَلٰمٌ١ۛ۫ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠ع﴿5﴾

    (وہ رات) سراسر سلامتی ہے طلوع فجر تک۔