100. Al-Aadiyaatالعاديات

The Chargers · Meccan · 11 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ الْعٰدِیٰتِ ضَبْحًاۙ﴿1﴾

    قسم ہے گھوڑوں کی جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں
  2. فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًاۙ﴿2﴾

    پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑتے ہیں
  3. فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًاۙ﴿3﴾

    پھر صبح کے وقت تاخت و تاراج کرتے ہیں
  4. فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًاۙ﴿4﴾

    پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں
  5. فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًاۙ﴿5﴾

    پھر اس وقت جماعت میں جا گھستے ہیں۔
  6. اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌۚ﴿6﴾

    بیشک انسان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے
  7. وَ اِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِیْدٌۚ﴿7﴾

    اور وہ خود بھی اس پر گواہ ہے۔
  8. وَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌؕ﴿8﴾

    اور وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے۔
  9. اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِۙ﴿9﴾

    اس کو وہ وقت کیا معلوم نہیں جب زندہ کئے جائیں گے جتنے (مردے) قبروں میں ہیں
  10. وَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِۙ﴿10﴾

    اور آشکارا ہوجائے گا جو کچھ دلوں میں ہے۔
  11. اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّخَبِیْرٌ۠ع﴿11﴾

    بیشک ان کا پروردگار ان کے حال سے اس روز پورا پورا آگاہ ہوگا۔