بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
شروع اللہ نہایت رحم کرنے والے بار بار رحم کرنے والے کے نام سے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ
(ساری) تعریف اللہ کے لئے ہے (وہ) سارے جہان کا مربی
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ
(وہ) رحمن (وہ) رحیم
مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِؕ
(وہ) مالک روز جزا کا
اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ
ہم بس تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور بس تجھی سے مدد چاہتے ہیں
اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۙ
چلا ہم کو سیدھا راستہ
صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ١ۙ۬ۦ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠   ۧ
ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا ہے نہ ان لوگوں کا (راستہ) جو زیر غضب آچکے ہیں اور نہ بھٹکے ہوؤں کا۔
Top