88. Al-Ghaashiyaالغاشية

The Overwhelming · Meccan · 26 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِؕ﴿1﴾

    آپ اس محیط عام واقعہ کی بھی خبر پہنچی ہے ؟۔
  2. وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌۙ﴿2﴾

    (بہت سے) چہرے اس روز ذلیل ہوں گے
  3. عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌۙ﴿3﴾

    مصیبت جھلیتے ہوں گے خستہ ہوں گے
  4. تَصْلٰى نَارًا حَامِیَةًۙ﴿4﴾

    جلتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے
  5. تُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍؕ﴿5﴾

    کھولتے ہوئے چشمے سے انہیں پانی پلایا جائے گا
  6. لَیْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍۙ﴿6﴾

    انہیں کوئی کھانا نہ ملے گا بجز خاردار (درخت) کے
  7. لَّا یُسْمِنُ وَ لَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْعٍؕ﴿7﴾

    کہ نہ وہ فربہ کرے گا اور نہ بھوک ہی رفع کرے گا۔
  8. وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌۙ﴿8﴾

    (بہت سے) چہرے اس روز بارونق ہوں گے
  9. لِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌۙ﴿9﴾

    اپنے کام کی بدولت خوش ہوں گے
  10. فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ﴿10﴾

    بہشت بریں میں ہوں گے
  11. لَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةًؕ﴿11﴾

    اس میں کوئی لغوبات نہ سنیں گے
  12. فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌۘ﴿12﴾

    اس میں بہتے ہوئے چشمے ہوں گے۔
  13. فِیْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌۙ﴿13﴾

    اس میں اونچے اونچے تخت بھی (بچھے ہوئے) ہیں
  14. وَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌۙ﴿14﴾

    اور آبخورے ہیں سامنے چنے ہوئے
  15. وَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌۙ﴿15﴾

    اور گدے ہیں برابر سے لگے ہوئے
  16. وَّ زَرَابِیُّ مَبْثُوْثَةٌؕ﴿16﴾

    اور قالین ہیں (سب طرف) پھیلے ہوئے۔
  17. اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ كَیْفَ خُلِقَتْٙ﴿17﴾

    یہ لوگ کیا اونٹ پر نظر نہیں کرتے کہ وہ کیسی (عجیب طرح پیدا کیا گیا ہے
  18. وَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْٙ﴿18﴾

    اور آسمان پر کہ کیسی (عجیب) طرح بلند کیا گیا ہے
  19. وَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْٙ﴿19﴾

    اور پہاڑوں پر کہ کیسی (عجیب) طرح کھڑے کئے گئے ہیں
  20. وَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْٙ﴿20﴾

    اور زمین پر کہ کیسی (عجیب) طرح بچھائی گئی ہے ؟۔
  21. فَذَكِّرْ١ؕ۫ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌؕ﴿21﴾

    تو آپ نصیحت کردیا کیجئے آپ تو صرف نصیحت ہی کرنے والے ہیں
  22. لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍۙ﴿22﴾

    آپ ان پر کچھ مسلط تو ہیں نہیں۔
  23. اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَۙ﴿23﴾

    ہاں البتہ جو روگردانی کرے گا اور کفر کرے گا
  24. فَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَؕ﴿24﴾

    تو اللہ اس کو بڑی ہی سزا دے گا
  25. اِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْۙ﴿25﴾

    بیشک ان کا آنا ہمارے ہی پاس ہوگا
  26. ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ۠ع﴿26﴾

    پھر ہمارا ہی کام ان سے حساب لینا ہوگا۔