81. At-Takwirالتكوير
The Overthrowing · Meccan · 29 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ۪ۙ﴿1﴾
جب سورج لپیٹ دیا جائے گاوَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ۪ۙ﴿2﴾
اور جب تارے بکھر جائیں گےوَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ۪ۙ﴿3﴾
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گےوَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ۪ۙ﴿4﴾
اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گیوَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ۪ۙ﴿5﴾
اور جب جنگلی جانور سمیٹ کر اکٹھے کر دیے جائیں گےوَ اِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ۪ۙ﴿6﴾
اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گےوَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ۪ۙ﴿7﴾
اور جب جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گیوَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُئِلَتْ۪ۙ﴿8﴾
اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گابِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ﴿9﴾
کہ وہ کس قصور میں ماری گئی؟وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ۪ۙ﴿10﴾
اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گےوَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ۪ۙ﴿11﴾
اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گاوَ اِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ۪ۙ﴿12﴾
اور جب جہنم دہکائی جائے گیوَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ۪ۙ﴿13﴾
اور جب جنت قریب لے آئی جائے گیعَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ﴿14﴾
اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہےفَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِۙ﴿15﴾
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوںالْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ﴿16﴾
پلٹنے اور چھپ جانے والے تاروں کیوَ الَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَۙ﴿17﴾
اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہوئیوَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ﴿18﴾
اور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیااِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۙ﴿19﴾
یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہےذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍۙ﴿20﴾
جو بڑی توانائی رکھتا ہے، عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہےمُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍؕ﴿21﴾
وہاں اُس کا حکم مانا جاتا ہے، وہ با اعتماد ہےوَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍۚ﴿22﴾
اور (اے اہل مکہ) تمہارا رفیق مجنون نہیں ہےوَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِۚ﴿23﴾
اُس نے اُس پیغام بر کو روشن افق پر دیکھا ہےوَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍۚ﴿24﴾
اور وہ غیب (کے اِس علم کو لوگوں تک پہنچانے) کے معاملے میں بخیل نہیں ہےوَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ﴿25﴾
اور یہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہےفَاَیْنَ تَذْهَبُوْنَؕ﴿26﴾
پھر تم لوگ کدھر چلے جا رہے ہو؟اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَۙ﴿27﴾
یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہےلِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَؕ﴿28﴾
تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے جو راہ راست پر چلنا چاہتا ہووَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿29﴾
اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ رب العالمین نہ چاہے