87. Al-A'laaالأعلى
The Most High · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ﴿1﴾
(اے نبیؐ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کروالَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى۪ۙ﴿2﴾
جس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیاوَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى۪ۙ﴿3﴾
جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائیوَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى۪ۙ﴿4﴾
جس نے نباتات اگائیںفَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ﴿5﴾
پھر اُن کو سیاہ کوڑا کرکٹ بنا دیاسَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ﴿6﴾
ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گےاِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا یَخْفٰىؕ﴿7﴾
سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جو کچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھیوَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىۚۖ﴿8﴾
اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیںفَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىؕ﴿9﴾
لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہوسَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰىۙ﴿10﴾
جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گاوَ یَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ﴿11﴾
اور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بختالَّذِیْ یَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰىۚ﴿12﴾
جو بڑی آگ میں جائے گاثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰىؕ﴿13﴾
پھر نہ اس میں مرے گا نہ جیے گاقَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ﴿14﴾
فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کیوَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ﴿15﴾
اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھیبَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘ۖ﴿16﴾
مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہووَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىؕ﴿17﴾
حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہےاِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ﴿18﴾
یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھیصُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠ع﴿19﴾
ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں