86. At-Taariqالطارق
The Morning Star · Meccan · 17 ayahs · 1 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِۙ﴿1﴾
قسم ہے آسمان کی اور رات کو آنے والے کی۔وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُۙ﴿2﴾
اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ رات کو آنے والا کیا ہے ؟النَّجْمُ الثَّاقِبُۙ﴿3﴾
چمکتا ہوا ستارااِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌؕ﴿4﴾
کہ کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کی کوئی نگرانی کرنے والا موجود نہ ہو۔فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ﴿5﴾
اب انسان کو یہ دیکھنا چاہیے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے ؟خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍۙ﴿6﴾
اسے ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے۔یَّخْرُجُ مِنْۢ بَیْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَآئِبِؕ﴿7﴾
جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔اِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌؕ﴿8﴾
بیشک وہ اسے دوبارہ پیدا کرنے پر پوری طرح قادر ہے۔یَوْمَ تُبْلَى السَّرَآئِرُۙ﴿9﴾
جس دن تمام پوشیدہ باتوں کی جانچ ہوگی۔فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍؕ﴿10﴾
تو انسان کے پاس نہ اپنا کوئی زور ہوگا نہ کوئی مددگار۔وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِۙ﴿11﴾
قسم ہے بارش بھرے آسمان کی۔وَ الْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِۙ﴿12﴾
اور پھوٹ پڑنے والی زمین کی۔اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌۙ﴿13﴾
کہ یہ (قرآن) ایک فیصلہ کن بات ہے۔وَّ مَا هُوَ بِالْهَزْلِؕ﴿14﴾
اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًاۙ﴿15﴾
بیشک یہ (کافر لوگ) چالیں چل رہے ہیں۔وَّ اَكِیْدُ كَیْدًاۚۖ﴿16﴾
اور میں بھی اپنی چال چل رہا ہوں۔فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠ع﴿17﴾
لہذا (اے پیغمبر) تم ان کافروں کو ڈھیل دو ، انہیں تھوڑے دنوں اپنے حال پر چھوڑ دو۔