Sunan Abu Dawood 4237ضعیف
عورتوں کے لئے سونا پہننا جائز ہے
حدیث نمبر: 4237
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ امْرَأَتِهِ، عَنْ أُخْتٍ لِحُذَيْفَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ أَمَا لَكُنَّ فِي الْفِضَّةِ مَا تَحَلَّيْنَ بِهِ أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ تَحَلَّى ذَهَبًا تُظْهِرُهُ إِلَّا عُذِّبَتْ بِهِ.
حذیفہ کی بہن سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اے عورتوں کی جماعت ! کیا زیور بنانے کے لیے تمہیں چاندی نہیں ملتی، سنو ! تم میں جو عورت بھی سونے کا زیور پہنے گی تو اسے قیامت کے دن اسی سے عذاب دیا جائے گا ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن النسائی/الزینة ٣٩ (٥١٤٠) ، (تحفة الأشراف : ١٨٠٤٣، ١٨٣٨٦) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٦/٤٥٥، ٣٥٧، ٣٥٨، ٣٦٩) ، سنن الدارمی/الاستئذان ١٧ (٢٦٨٧) (ضعیف) (ربعی کی اہلیہ مبہم ہیں، حذیفہ (رض) کی بہن اگر صحابیہ ہیں تو کوئی حرج نہیں ورنہ تابعیہ ہونے کی صورت میں وہ بھی مبہم ہوئیں )
Narrated A sister of Hudhayfah (RA) : The Prophet ﷺ as saying: You women folk, have in silver something with which you adorn yourselves. I assure you that any woman of you who adorns herself with gold which she displays will be punished for it.