Sunan Abu Dawood 3991صحیح
اس میں کوئی عنوان نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 3991
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مُوسَى النَّحْوِيُّ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَؤُهَا: 0 فَرُوحٌ وَرَيْحَانٌ 0.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو فروح وريحان تو عیش و آرام ہے (سورۃ الواقعہ : ٨٩) ١ ؎ (راء کے پیش کے ساتھ) پڑھتے ہوئے سنا۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/القراء ات سورة الواقعة ٦ (٢٩٣٨) ، (تحفة الأشراف : ١٦٢٠٤) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٦/٦٤، ٢١٣) (صحیح الإسناد )
وضاحت : ١ ؎ : جمہور کی قرات راء کے زبر کے ساتھ ہے۔
Narrated Aisha (RA) , Ummul Muminin (RA) : I heard the Messenger of Allah ﷺ read: (There is for him) Rest and satisfaction (faruhun wa rayhan).