Sunan Abu Dawood 4651صحیح
خلفاء کا بیان
حدیث نمبر: 4651
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ. ح وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْقَتَادَةَ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَعِدَ أُحُدًا فَتَبِعَهُ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ فَرَجَفَ بِهِمْ، فَضَرَبَهُ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرِجْلِهِ، وَقَالَ: اثْبُتْ أُحُدُ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ.
انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم ﷺ احد پہاڑ پر چڑھے پھر آپ کے پیچھے ابوبکر، عمر، عثمان (رض) عنہم بھی چڑھے، تو وہ ان کے ساتھ ہلنے لگا، نبی اکرم ﷺ نے اسے اپنے پاؤں سے مارا اور فرمایا : ٹھہر جا اے احد ! (تیرے اوپر) ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید ہیں ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/المناقب ٥ (٣٦٧٥) ، ٦ (٣٦٨٦) ، ٧ (٣٦٩٧) ، سنن الترمذی/المناقب ١٩ (٣٦٩٧) ، (تحفة الأشراف : ١١٧٢) وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/١١٢) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : تیرے اوپر ایک نبی یعنی خود نبی اکرم ﷺ ، ایک صدیق یعنی ابوبکر، اور دو شہید یعنی عمر اور عثمان (رض) عنہم ہیں، یہ تیرے لئے باعث فخر ہے۔
Anas bin Malik (RA) said: The prophet of Allah ﷺ ascended Uhud, and Abu Bakr, Umar and Uthman followed him. It began to shake with them. The prophet of Allah ﷺ struck it with his foot and said: Be still, for only a prophet, an ever-truthful and two martyrs are on you.