Sunan Abu Dawood 1652صحیح
بنی ہاشم کے لئے صدقہ لینا جائز نہیں ہے
حدیث نمبر: 1652
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، أَخْبَرَنَا أَبِي، عَنْ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ تَمْرَةً، فَقَالَ: لَوْلَا أَنِّي أَخَافُ أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً لَأَكَلْتُهَا. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، هَكَذَا.
انس (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک کھجور (پڑی) پائی تو فرمایا : اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہو تاکہ یہ صدقے کی ہوگی تو میں اسے کھا لیتا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ہشام نے بھی اسے قتادہ سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، ( تحفة الأشراف : ١١٦٥) ، وقد أخرجہ : صحیح مسلم/الزکاة ٥٠ (١٠٧١) ، مسند احمد (٣/٢٩١) (صحیح )
Anas said: Messenger of Allah ﷺ found a date and said: Were it not that I fear it may be part of the sadaqah, I would eat it.