Sunan Ibne-Majah 3797ضعیف
یاد الہی کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 3797
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، لَا يَسْبِقُهَا عَمَلٌ، وَلَا تَتْرُكُ ذَنْبًا.
ام ہانی (رض) کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : لا إله إلا الله سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں، اور یہ کلمہ کوئی گناہ باقی نہیں چھوڑتا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٨٠١٣، ومصباح الزجاجة : ١٣٢٦) (ضعیف) (زکریا بن منظور ضعیف راوی ہیں ہے )
وضاحت : ١ ؎: یعنی جب کافر لا إله إلا الله کہہ کر مسلمان ہوجائے تو اس سے زمانہ کفر کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
It was narrated that Umm Hani said: "The Messenger of Allah( ﷺ saw) said: (About saying) La ilaha. illallah. - no deed takes precedence over it and it does not leave any sin." (Daif)