Maarif-ul-Hadith 1579
کھانے پینے کے احکام و آداب
عَنْ سَفِينَةَ قَالَ أَكَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَحْمَ الْحُبَارَى. (رواه ابوداؤد)
(رسول اللہ ﷺ کے خادم اور آزاد کردہ غلام) حضرت سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حباریٰ پرند کا گوشت کھایا ہے ۔ (سنن ابی داؤد)
تشریح
لغت کی کتابوں میں “حباری” کے ترجمے مختلف کئے گئے ہیں ، بعض نے سرخاب کیا ہے اور بعض نے تغدری ، بہرحال “حباری” پرندہ ہے اور معلوم ہے کہ وہ سب پرندے حلال ہیں جو ذی مخلب نہیں ہیں ، یعنی جو جھپٹا مار کر پنجے سے شکار نہیں کرتے اور جو فطرت کے لحاظ سے موذی اور خبیث نہیں ہیں ۔