مؤطا امام مالک - مستحاضہ کا بیان - حدیث نمبر 869
عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ أَنَّهُ قَالَ دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ الْمَسْجِدَ فَکَشَفَ عَنْ فَرْجِهِ لِيَبُولَ فَصَاحَ النَّاسُ بِهِ حَتَّی عَلَا الصَّوْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتْرُکُوهُ فَتَرَکُوهُ فَبَالَ ثُمَّ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَنُوبٍ مِنْ مَائٍ فَصُبَّ عَلَی ذَلِکَ الْمَکَانِ
کھڑے کھڑے پیشاب کرنے وغیرہ کا بیان
یحییٰ بن سعید انصاری سے روایت ہے کہ ایک اعرابی مسجد میں آیا اور ستر اپنا کھولا پیشاب کے لئے تو غل مچایا لوگوں نے اور بڑا پکارا تب فرمایا رسول اللہ ﷺ نے چھوڑ دو اس کو پس چھوڑ دیا لوگوں نے جب وہ پیشاب کرچکا تو حکم کیا آپ ﷺ نے ایک ڈول پانی کا ڈال دیا گیا اس جگہ پر۔
Top