Mishkaat-al-Masabih 3417صحیح

قسموں اور نذروں کا بیان

عَن عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: (لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ)\nفِي قَوْلِ الرَّجُلِ: لَا وَاللَّهِ وَبَلَى وَاللَّهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ لَفْظُ الْمَصَابِيحِ وَقَالَ: رَفَعَهُ بَعْضُهُمْ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنهُ\n
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، یہ آیت ’’ اللہ تم سے لغو قسم کا مؤاخذہ نہیں کرے گا ، اس آدمی کے بارے میں نازل ہوئی جو (عادت کے طور پر) کہتا ہے : لا واللہ ! اور بلیٰ واللہ ! ’’ نہیں ، نہیں ! اللہ کی قسم ‘‘ ۔ ’’ ہاں ، ہاں ! اللہ کی قسم ۔‘‘ رواہ البخاری ۔\nاور شرح السنہ میں مصابیح کے یہی الفاظ ہیں اور امام بغوی نے فرمایا : بعض محدثین نے اسے عائشہ ؓ سے مرفوع بیان کیا ہے ۔\n