مشکوٰۃ المصابیح - خدا کی اطاعت و عبادت کے لئے مال اور عمر سے محبت رکھنے کا بیان - حدیث نمبر 5170
وعن علي قال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن تحلق المرأة رأسها . رواه النسائي .
عورت کو اپنا سر منڈانا حرام ہے
اور حضرت علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی عورت اپنا سر منڈائے!۔ (نسائی)

تشریح
عورت کے حق میں سر کے بالوں کی وہی اہمیت ہے جو مرد کے حق میں داڑھی کی ہے لہٰذا جس طرح مرد کو داڑھی منڈانا حرام ہے اسی طرح عورت کو سر منڈانا حرام ہے۔
Top