Mishkaat-al-Masabih 3936ضعیف
کفار کے نام خط لکھنے اور انہیں اسلام کی طرف دعوت دینے کا بیان
عَن أبي وائلٍ قَالَ: كَتَبَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى أَهْلِ فَارِسَ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَى رُسْتَمَ وَمِهْرَانَ فِي مَلَأِ فَارِسَ. سَلَامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى. أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّا نَدْعُوكُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ فَإِنْ أَبَيْتُمْ فَأَعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَأَنْتُمْ صَاغِرُونَ فَإِنْ أَبَيْتُمْ فَإِنَّ مَعِيَ قَوْمًا يُحِبُّونَ الْقَتْلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَا يُحِبُّ فَارِسُ الْخَمْرَ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى. رَوَاهُ فِي شَرْحِ السّنة 0
ابووائل بیان کرتے ہیں ، خالد بن ولید ؓ نے اہل فارس کے نام خط لکھا :\nبسم اللہ الرحمن الرحیم\nخالد بن ولید کی طرف سے رستم و مہران اور فارس کے سرداروں کے نام ، اس شخص پر سلام جو ہدایت کی اتباع کرے ، امابعد ! ہم تمہیں اسلام کی طرف دعوت دیتے ہیں ، اگر تم انکار کرو تو تم اپنے ہاتھوں جزیہ ادا کرو اس حال میں کہ تم ذلیل ہو ، کیونکہ میرے ساتھ ایسے لوگ ہیں جو اللہ کی راہ میں قتال کو ایسے پسند کرتے ہیں جیسے فارسی شراب پسند کرتے ہیں ۔ اور اس شخص پر سلام جو ہدایت کی اتباع کرے ۔ ضعیف ، رواہ فی شرح السنہ ۔\n