Mishkaat-al-Masabih 4985ضعیف
مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان
وَعَنْ أَبِي\nهُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَحَدَكُمْ مِرْآةُ أَخِيهِ فَإِنْ رَأَى بِهِ أَذًى فَلْيُمِطْ عَنْهُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَضَعَّفَهُ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ وَلِأَبِي دَاوُدَ: «الْمُؤْمِنُ مِرْآةُ الْمُؤْمِنِ وَالْمُؤْمِنُ أَخُو الْمُؤْمِنِ يَكُفُّ عَنْهُ ضَيْعَتَهُ وَيَحُوطُهُ مِنْ وَرَائِهِ»\n
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک تم میں سے ہر ایک اپنے (مسلمان) بھائی کے لیے آئینہ ہے ، اگر وہ اس میں کوئی عیب دیکھے تو وہ اس سے زائل کر دے ۔‘‘ ترمذی ، اور انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔\n ترمذی اور ابوداؤد کی روایت میں ہے :’’ مومن مومن کا آئینہ ہے ، اور مومن مومن کا بھائی ہے ، وہ اس کا نقصان نہیں ہونے دیتا اور وہ اس کی غیر موجودگی میں اس (کے جان و مال اور عزت) کی حفاظت کرتا ہے ۔‘‘ ضعیف جذا ، رواہ الترمذی ، ۔ حسن ، رواہ ابوداؤد ۔\n