Mishkaat-al-Masabih 295ضعیف
پاکیزگی کا بیان
وَعَن شبيب بن أبي روح عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ فَقَرَأَ الرُّومَ فَالْتَبَسَ عَلَيْهِ فَلَمَّا صَلَّى قَالَ: «مَا بَالُ أَقْوَامٍ يُصَلُّونَ مَعَنَا لَا يُحْسِنُونَ الطَّهُورَ فَإِنَّمَا يلبس علينا الْقُرْآن أُولَئِكَ» . رَوَاهُ النَّسَائِيّ
شبیب بن ابی روح ؒ رسول اللہ ﷺ کے کسی صحابی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز فجر ادا کی تو سورۃ الروم کی تلاوت فرمائی ، آپ بھول گئے ، جب آپ ﷺ نماز پڑھ چکے تو فرمایا :’’ لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ نماز پڑھتے ہیں لیکن وہ اچھی طرح وضو نہیں کرتے ، یہی لوگ تو ہمیں قرآن بھلا دیتے ہیں ۔‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ النسائی (۲ /۱۵۶ ح ۹۴۸) و احمد (۳ /۴۷۱ ح ۱۵۹۶۸) ۔