Mishkaat-al-Masabih 509صحیح

نجاست دور کرنے کا بیان

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَرَ أَنْ يُسْتَمْتَعَ بِجُلُودِ الْمَيْتَةِ إِذَا دُبِغَتْ. رَوَاهُ مَالِكٌ وَأَبُو دَاوُد
عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حکم فرمایا کہ ’’ جب مردار کا چمڑا رنگا جائے تب اس سے فائدہ حاصل کیا جائے ۔‘‘ حسن ، رواہ مالک و ابوداؤد ۔