مسند امام احمد - حضرت محرش کعبی خزاعی کی حدیثیں۔ - حدیث نمبر 3147
حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُكْحُلَةٌ يَكْتَحِلُ بِهَا عِنْدَ النَّوْمِ ثَلَاثًا فِي كُلِّ عَيْنٍ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کے پاس ایک سرمہ دانی تھی، جس سے آپ ﷺ (روزانہ) سوتے وقت (اثمدنامی) سرمہ لگایا کرتے تھے، آپ ﷺ ہر آنکھ تین سلائی سرمہ لگاتے تھے
Top