Sunan An Nasai 788صحیح
جو شخص کسی قوم سے ملنے جائے تو ان کی اجازت کے بغیر ان کی امامت نہ کرے
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ أَبَانَ بْنِ يَزِيدَ، قال: حَدَّثَنَا بُدَيْلُ بْنُ مَيْسَرَةَ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عَطِيَّةَ مَوْلًى لَنَا، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، قال: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا زَارَ أَحَدُكُمْ قَوْمًا فَلَا يُصَلِّيَنَّ بِهِمْ.
مالک بن حویرث (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کہتے ہوئے سنا ہے : جب تم میں سے کوئی کسی قوم کی زیارت کے لیے جائے تو وہ انہیں ہرگز نماز نہ پڑھائے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الصلاة ٦٦ (٥٩٦) مطولاً ، سنن الترمذی/الصلاة ١٤٨ (٣٥٦) مطولاً ، (تحفة الأشراف : ١١١٨٦) ، مسند احمد ٣/٤٣٦، ٤٣٧، و ٥/٥٣ (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: إلا یہ کہ وہ لوگ اس کی اجازت دیں جیسا کہ ابن مسعود (رض) کی روایت میں ہے، جو اوپر گزر چکی ہے جس میں إلا بإذنہ کے الفاظ وارد ہیں۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 787
It was narrated that Malik bin Al-Huwairith (RA) said: "I heard the Messenger of Allah ﷺ say: When any one of you visits some people,he should not lead them in prayer".