Sunan An Nasai 858صحیح

اگر کوئی شخص نماز تنہا پڑھ چکا ہو پھر جماعت سے نماز ہونے لگے تو دوبارہ نماز پڑھے

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الدِّيلِ يُقَالُ لَهُ بُسْرُ بْنُ مِحْجَنٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مِحْجَنٍ أَنَّهُ كَانَ فِي مَجْلِسٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَذَّنَ بِالصَّلَاةِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ رَجَعَ وَمِحْجَنٌ فِي مَجْلِسِهِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّيَ أَلَسْتَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍقَالَ:‏‏‏‏ بَلَى وَلَكِنِّي كُنْتُ قَدْ صَلَّيْتُ فِي أَهْلِي، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِذَا جِئْتَ فَصَلِّ مَعَ النَّاسِ وَإِنْ كُنْتَ قَدْ صَلَّيْتَ.
محجن (رض) سے روایت ہے کہ وہ ایک مجلس میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ مؤذن نے نماز کے لیے اذان دی، تو رسول اللہ ﷺ اٹھے (اور جا کر نماز پڑھی) ، پھر (نماز پڑھ کر) لوٹے، اور محجن اپنی مجلس ہی میں بیٹھے رہے، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا : تم نے نماز کیوں نہیں پڑھی ؟ کیا تم مسلمان نہیں ہو ؟ انہوں نے جواب دیا : کیوں نہیں ! لیکن میں نے اپنے گھر میں نماز پڑھ لی تھی، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا : جب تم آؤ (اور لوگ نماز پڑھ رہے ہوں) تو لوگوں کے ساتھ تم بھی نماز پڑھ لیا کرو، اگرچہ تم پڑھ چکے ہو ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائي، موطا امام مالک/الجماعة ٣ (٨) ، (تحفة الأشراف : ١١٢١٩) ، مسند احمد ٤/٣٤، ٣٣٨ (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 857
It was narrated from Mihjan that he was in a gathering with the Messenger of Allah ﷺ when the Adhan was called for prayer. The Messenger of Allah ﷺ got up, then he came back and Mihjan was still sitting there. The Messenger of Allah ﷺ said to him: "What kept you from praying? Are you not a Muslim man"? He said: "Yes, but I had already prayed with my family". The Messenger of Allah ﷺsaid to him: "When you come you should pray with the people even if you have already prayed".