Sunan An Nasai 151صحیح
بہترین طریقہ سے وضو کر کے دو رکعات ادا کرنے والے کا اجر؟
أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيُّ، قال: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، قال: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، قال: حَدَّثَنَارَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيُّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، وَأَبِي عُثْمَانَ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ يُقْبِلُ عَلَيْهِمَا بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ.
عقبہ بن عامر جہنی (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو اچھی طرح وضو کرے، پھر دل اور چہرہ سے متوجہ ہو کر دو رکعت نماز ادا کرے، اس کے لیے جنت واجب ہوجائے گی ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الطہارة ٦ (٢٣٤) مطولاً ، سنن ابی داود/فیہ ٦٥ (١٦٩) مطولاً ، ١٦٢ (٩٠٦) ، (تحفة الأشراف : ٩٩١٤) ، مسند احمد ٤/١٤٦، ١٥١، ١٥٣ (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی حالت نماز میں ادھر ادھر نہ دیکھے، پورے خشوع و خضوع کے ساتھ نماز ادا کرے، اور نہ ہی دل میں کوئی دوسرا خیال لائے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 151
It was narrated that ‘Uqbah bin ‘Amir Al-Juhani said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Whoever performs Wudu and does it well, then prays two Rak’ahs in which his heart and face are focused, Paradise will be his.” (Sahih)