Sunan An Nasai 157صحیح
مذی نکلنے سے وضو ٹوٹ جانے سے متعلق
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعَلَى، قال: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قال: أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ، قال: سَمِعْتُ مُنْذِرًا، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عَلِيٍّ، قال: اسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمَذْيِ مِنْ أَجْلِ فَاطِمَةَ، فَأَمَرْتُ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ، فَسَأَلَهُ، فَقَالَ فِيهِ: الْوُضُوءُ.
علی (رض) کہتے ہیں کہ میں نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وجہ سے مذی کے متعلق رسول اللہ ﷺ سے خود پوچھنے میں شرم محسوس کی، تو مقداد بن اسود (رض) کو حکم دیا تو انہوں نے آپ ﷺ سے پوچھا : آپ ﷺ نے فرمایا : اس میں وضو واجب ہوتا ہے ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/العلم ٥١ (١٣٢) ، الوضوء ٣٤ (١٧٨) ، صحیح مسلم/الحیض ٤ (٣٠٣) ، (تحفة الأشراف : ١٠٢٦٤) ، مسند احمد ١/٨٠، ٨٢، ١٠٣، ١٢٤، ١٤٠، ولہ طرق أخری عن علی ۔ انظر الأرقام : ٤٣٦-٤٤١ (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 157
It was narrated that ‘Ali said: “I felt too shy to ask the Messenger of Allah ﷺ about prostatic fluid because of Fatimah, so I told Al-Miqdad bin Al-Aswad to ask about it, and he (the Prophet ﷺ ) said: ‘Perform Wudu’ for that.” (Sahih)