Sunan An Nasai 229صحیح
پانی کی کس قدر مقدار سے غسل کیا جا سکتا ہے؟
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قالت: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَغْتَسِلُ فِي الْقَدَحِ، وَهُوَ الْفَرَقُ، وَكُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَهُوَ فِي إِنَاءٍ وَاحِدٍ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ قدح (ٹب) سے غسل کرتے تھے، اور اس کا ١ ؎ نام فرق ہے، اور میں اور آپ دونوں ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے۔
تخریج دارالدعوہ : انظر حدیث رقم : ٧٢، (تحفة الأشراف : ١٦٥٨٦) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: ایک پیمانہ ہے جس میں سولہ رطل پانی آتا ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 228
It was narrated that Aishah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ used to perform Ghusl from a vessel which was the size of a Faraq and he and I used to perform Ghusl using a single vessel.” (Sahih)